|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

کوئٹہ: شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی نے پر امن احتجاج کرنے والی خواتین،بچوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل حکمران سارادن بھڑکیں مارتے ہیں

اور انکے کرتوت نہتے بلوچوں پر تشدد کرنا ہے حکومت اور اپوزیشن نام کی وجوود نہیںکیونکہ ایک ہی پارٹی کا گھن گاتے ہیں تاکہ انکی مراعات اور اقتدار نا چلا جائے ــــ

’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے نام نہاد حکمران اپنی کرسی بچانے کیلئے عورتوں اور بچوں کے احتجاج کوبھی برداشت نہیں کرتے خواتین اور بچے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے اپنی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے کسی بھی مقام پر اکٹھے ہو کر احتجاج کرتے ہیں

تو حکمران اپنے کاسہ لیسوں اور فورسز کے ذریعے نہتے بلوچوں خواتین، اور بچوں پر ظلم کراتے ہیں جس طرح آج انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پر امن احتجاج پر پولیس کے ذریعے تشدد کرایا جس سے خواتین بچوں سمیت متعددلوگوں کو شدید زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ 3معصوم نہتے لوگوں کو شہید کیا گیا

اور مزید ہلاکتوںکا خدشہ ہے بزدل حکمران اپنے ماتحت اداروں کے ذریعے معذورجو کہ ویل چیئر پر احتجاج کرتے ہیں انہیں بھی گرفتار کر کے پابندسلاسل رکھتے ہیں بزدل حکمران خواتین بچوں اور معذور افراد کے احتجاج سے بھی ڈرتے ہیں

اور اس طرح کی گھناونی حرکات کر کے ان پر تشدد کرتے ہیں بزدل حکمرانوں اور انکے حمایتیوں سے ایسے عمل کی توقع ہے حکمران اور اپوزیشن اسمبلی میں صرف کھانے پینے کیلئے ایک پیج پر اکٹھے ہیں ان سے خیر کی کوئی توقع نہیں کھانے پینے کیلئے اکٹھے ہو کر عوام کو دھوکا دیتے ہیں

اور ایک ہی پارٹی کو خوش کرنے کیلئے یہ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن) ،نیشنل پارٹی،جمعیت علما اسلام کو خوش نہیں کرنا بلکہ اس پارٹی کو خوش کرنا ہے جس سے انکی مراعات اور اقتدار وابستہ ہے انہیں بلوچستان کے نہتے لوگوں سے کوئی سروکار نہیں ہے اس لئے وہ ان پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *