|

وقتِ اشاعت :   23 hours پہلے

کوئٹہ : صوبائی وزیر صحت بخت محمد کا کڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت دہشتگردوں ے کے ساتھ کسی بھی صورت مذاکرات نہیں کرینگے

تاہم پر امن شہریوں کے ساتھ ہر وقت بلوچستان حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے دہشتگردوں کی وجہ سے بلوچستان بد امنی کا شکار ہے اور ترقیاتی عمل نہ ہونے کی وجہ سے پسماندگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے

جو لوگ سڑکوں پر احتجاج کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ بلوچ قوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ اپنے اقاں کو خوش کرنے کیلئے عدم استحکا م پیدا کرنا چارہے ہیں

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیربخت محمد کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے دہشتگردوں کی لاشوں پر سیاست کرنے والوں نے سریاب روڈ سمیت بلوچستان کے کئی قومی شاہرائیوں کو بلاک کررکھا ہوا ہے

جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس نے ریاب روڈ پر قومی شاہراہ کو کھولنے کیلئے دہشتگردوں کی حمایت میں مظاہرین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی گئی

جس کے بعد کئی مظاہرین کو امن امان میں خلل ڈالنے پر گرفتار کر لیا جس پر بعض سیاسی جماعتیں اپنی سیاست چمکا رہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے

اب بھی وقت ہے کہ بلوچ عوام دہشتگرد عناصر کی بجائے حکومت کو سپورٹ کریں تاکہ حکومت ان کو روز گار میسر کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *