کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار مزدوروں کو قتل کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو قلات کے علاقے منگچر میں کلی ملنگزئی میں مسلح افراد نے ٹیوب ویل لگانے کا کام کرنے والے چار مزدوروں منور حسین، ذیشان، دلاور حسین اور محمد امین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ہنجاب کے علاقے صادق آباد سے بتایا جاتا ہے۔
واقعہ کے بعد لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے
Leave a Reply