|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ:  نوشکی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کو نوشکی میں انصاف پٹرول پمپ غریب آباد کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر موٹرسائیکلوں پرسوار4نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل نذیر ، کانسٹیبل منظور ، کانسٹیبل کریم اور کانسٹیبل قاہر شہید ہوگئے

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *