کوئٹہ : سول لائن پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ، بیبو بلوچ، گلزادی ، ڈاکٹرصبیحہ بلوچ، سعیدیہ بلوچ، ناز جان، شاہد علی، شہزاد، قدرت بلوچ، نثار احمد، عزیزکرد، زاہد علی، ناصر ، نوشین قمبرانی سمیت 150افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات اور 11 ڈبلیو کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی 16 دفعات جن میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، لوگوں کو تشدد و بغاوت پر اکسانے، فساد اور نسلی منافرت پھیلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
یاد رہے کہ یہ مقدمہ سول ہسپتال میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی مردہ خانے سے زبردستی نعشیں لے جانے کی پاداش میں درج کیا گیا ہے اور ماہ رنگ بلوچ سمیت 17 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور انہیں تھری ایم پی او کے تحت کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا ہے۔
Leave a Reply