|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ :  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 12 ویں روز بھی بند رہی جبکہ کوئٹہ میں انٹر نیٹ موبائل ڈیٹا سروس 4 روز سے معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کچھی کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کی گئی تھی

جس کے بعد سیکورٹی کلیئرنس ہونے پر مذکورہ ریلوے ٹریک کی مرمت کرکے متاثرہ ٹرین کی بوگیوں اور انجن کو سبی ، مچھ اور کوئٹہ لایا گیا ان کی مرمت کردی گئی یاد رہے کہ دہشت گردانہ حملے میں 382 فٹ ریلوے ٹریک متاثر ہوا تھا

حملے کے بعد کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس 4 روز کیلئے معطل کی گئی تھی اور اس کے بعد کوئٹہ چمن ٹرین سروس بحال کردی گئی جبکہ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 12 روز گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہوسکی ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کیا جارہا ہے

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی حکام کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس کے بعد اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی جائے گی جبکہ عید الفطرمیں ایک ہفتہ رہ گیا ہے

اور لوگوں نے عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں اور شہروں کو جانا ہے لیکن ٹرین سروس معطل ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *