|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

ڈیرہ بگٹی : نواحی علاقے پٹوخ میں نوجوان کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا مقتول کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی پولیس کے مطابق نواحی علاقے پٹوخ کے رہائشی یار محمد بگٹی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے جوان سالہ بیٹے محمد اعظم کی لاش قریب موجود کھیتوں سے ملی ھے

اطلاع ملنے پر ایس پی ڈیرہ بگٹی کے حکم پر ایس ایچ او طالب حسین لاشاری اور سی آئی انچارج بلال احمد بگٹی نے ٹیم کے ہمراہ مقتول کی لاش اپنی تحویل میں لے کر سرکاری ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کیا

جہاں ڈاکٹروں نے مقتول کو گلا گھونٹ کر قتل کئے جانے کی تصدیق کردی بعدازاں مقتول نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی تاہم آخری اطلاعات آنے تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید تفتیش شروع کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *