کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے سرکاری افسران اور اہلکاروں کی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے
اور وہ خود ملازمین کی حاضری مانیٹر کریں گے انہوں نے کہا کہ نتائج نہ آنے کی صورت میں سخت فیصلے لیے جائیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صرف عمارتوں کی تعمیر نہیں ہونا چاہیے
بلکہ عوامی فلاح کو یقینی بنایا جائے اگر ضرورت پڑے تو سرکاری افسران اور اہلکار دور دراز علاقوں میں عوامی خدمات کی انجام دہی کے لیے ٹینٹ میں گزارا کرلیں تاکہ عوام کو احساس ہو کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اس اقدام سے حکومت اور افسران کی نیک نامی ممکن ہوگی
اور تاریخ میں اچھے الفاظ سے یاد رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا ملازم ریاستی بیانیے سے انحراف نہیں کر سکتا ریاست مخالف عناصر کو بیڈ گورننس تقویت دیتی ہے جس کا سدباب کرنا ضروری ہے بلوچستان مشکل دور سے گزر رہا ہے
اور ہر سرکاری اہلکار کو عوامی مسائل حل کرنے پر مکمل توجہ دینی ہوگی تاکہ عام بلوچستانی کے مسائل حل کئے جاسکیں اور بلوچستان کا وہ فرد جو سردی میں ٹھٹرتا اور گرمی میں جھلستا ہے اس کو ریلیف دیا جاسکے
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے پی ایس ڈی پی میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں
Leave a Reply