|

وقتِ اشاعت :   16 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں پیش آنے والے حالیہ انسانیت سوز واقعات کے خلاف جاری کردہ احتجاج شیڈول جس کے تحت 25 مارچ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال، 26 مارچ کو احتجاجی مظاہر جب کہ28 مارچ کو بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کے سربراہی میں وڈھ تا کوئٹہ لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بلوچستان بھر اور بالخصوص شال میں بلوچستان کے تاتیخ کے بد ترین واقعات رونما ہوئے۔

بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی تذلیل، پر امن مظاہرین پر درندہ صفت تشدد کرکے انہیں شہید کیا گیا اور بعد ازاں شہدا کے لاشوں کی بھی تذلیل کرکے مہذب دنیا کے تمام قوانین کو پیروں تلے روندا گیا۔

ظلم و ستم کے سلسلہ یہی نہیں تھما بلکہ ان واقعات کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین کو گرفتار کرکے شہدا کے قتل کا مقدمہ بھی ان پر درج کیا گیا۔ بلوچ عوام پر حالیہ تاریخ کا یہ بدترین واقعات تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان واقعات کے خلاف آواز بلند کرنے اور عملی مہدان میں آکر کٹھ پتلی حکومت اور ان کے آقاؤں کے سامنے ڈٹ جانے پر بلوچستان نیشنل پارٹی اور بالخصوص سردار اختر جان مینگل داد کے مستحق ہیں۔

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی این پی اور بلوچ عوام کے شانہ بشانہ احتجاجی عمل کا حصہ بنے گی اور تنظیم اپنے تمام زون و کارکنان کو سختی سے تاکید کرتی ہے کہ بی این پی کے احتجاجی شیڈول اور لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *