|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ: تحریک لبیک پاکستان بلوچستان امیر مرکزی رکن شوری مفتی وزیراحمد رضوی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری ،آئینی قانونی حق ہے،احتجاج وہی کرتے ہیں جو ریاست آئین اور قانون کو مانتے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کیمٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ریاست کو یہاں ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہر مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنوں اور احتجاج پر دو افراد کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی ہے اور صوبائی حکومت کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مفتی وزیر احمد رضوی بلوچ نے تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے بات چیت ضروری ہے۔آخر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان بلوچستان بلوچستان نیشنل پارٹی کی 28 مارچ کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *