|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

بلوچستان میں پھرخونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے گوادر سے کراچی جانے والے مسافروں پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ سے 5افراد موقع پر جاں بحق  ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

تاہم فائرنگ سے زخمی شخص بھی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے جس میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *