کوئٹہ: مسلم باغ میں ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مسلم باغ میں بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ضلع پشین سے ہے ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
مزید کارروائی جاری ہے
Leave a Reply