مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی (BNP) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے دھرنے کے قریب لک پاس کے مقام پر ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ حملہ آور اسٹیج کے قریب پہنچنا چاہتا تھا، لیکن سردار اختر مینگل کے ذاتی محافظوں نے اس کے حرکات و سکنات پر شک کرتے ہوئے اسے روک لیا۔
جب سیکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو دھرنا گاہ سے دور لے جایا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خوش قسمتی سے، دھرنے میں شامل افراد اور قیادت کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔
واقعے کے وقت BNP کی مکمل قیادت، نواب محمد خان شاہوانی، قبائلی عمائدین اور بڑی تعداد میں کارکنان و عوام موجود تھے۔
سردار اختر جان مینگل نے ٹویٹر پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا: “ہمارے پرامن احتجاج کو ناکام بنانے کی ایک اور ناکام کوشش۔ الحمدللہ، میں اور تمام پارٹی کارکن محفوظ ہیں۔”
خیال رہے کہ سردار اختر مینگل ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری پر دھرنے دئیے ہوئے تھے۔
Leave a Reply