|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرجان محمد بلیدی نے اپنے بیان میں مولانا عبدالحق بلوچ کے گھر پر چھاپہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عبدالحق بلوچ کا ملکی اور بلوچستان کی سیاست میں ایک بڑا مقام رہا ہے

مولانا عبدالحق بلوچ کی رواداری اور شرافت کی سیاست کے فروغ اہم کردار رہا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ گزشتہ دنوں ریاستی اداروں نے چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مولانا عبدالحق بلوچ کے گھر کے احترام کو نظر انداز کردیا

اور اس کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے نیشنل پارٹی اس طرح کے ریاستی اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ مولانا عبدالحق بلوچ کے گھر سے گرفتار صبغت اللہ شاجی، ڈاکٹر ثنااللہ بلوچ، شمس عالم بلوچ اور آفتاب عالم بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *