|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بجلی کی باقاعدگی سے فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں

جسکے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرمیں صرف عید الفطر کے دن لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی

یعنی 30 مارچ کی شام 31مارچ کی رات 12 بجے تک کوئٹہ شہر کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

جبکہ کوئٹہ شہرسے باہر تمام سٹی اور ضلعی ہیڈکوارٹرز کو عید کے روز صبح 5 بجے سے رات 12بجے تک بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گیی

یعنی اس دوران ان فیڈروں پر بھی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جس کے بعد ان علاقوں کو معمول کے مطابق بجلی فراہم کر دی جائے گی۔

البتہ صوبہ میں وجود تمام دیہی اور زرعی فیڈروں پر بے بحاشا لوڈہونے کی وجہ سے ان کوپرانے لوڈمینجمنٹ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کی خصوصی ہدایات پر کیسکونے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈکوئٹہ (ٹیلیفون نمبرز 0819201445 اور 0812829753)کو سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاہے۔

سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر چیف انجینئر(اواینڈایم) اورچیف انجینئرآپریشن ڈائریکٹرکی سربراہی میں ایگزیکٹوانجینئراور ایس ڈی او پرمشتمل عملہ کے ہمراہ تین شفٹوں میں 24گھنٹے مسلسل آپریشنل رہے گا

نیز سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر صوبائی حکومت کے ماتحت کنٹرول روم 15 سے بھی رابطے میں رہے گا۔

سینٹرل مانیٹرنگ اینڈایمرجنسی کنٹرول سینٹر کسی بھی جگہ بجلی منقطع ہونے یا فنی خرابی پیداہونے کی شکایت پربجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے متعلقہ سب ڈویژن کو فوری کارروائی کرنے کاپابند بنائے گا۔کیسکوکے سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش، مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے متعلق بھی کیسکوچیف اوردیگر اعلی حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔

علاوہ ازیں کیسکونے صوبہ کے تمام آپریشن سب ڈویژنز کے ایس ڈی او ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عید الفطرکے روز اپنے اپنے متعلقہ کمپلینٹ سینٹرمیں اپنی موجودگی کویقینی بنائیں اور کسی بھی جگہ بجلی بندش پر فوری طور پر اقدامات اٹھاکر کم سے کم وقت میں صارفین کی شکایت کا ازالہ کریں۔ نیز گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) کے افسران اورعملہ کو بھی سختی سے ہدایت کی گئیں ہیں کہ وہ عید الفطرکی تعطیلات کے دوران متعلقہ گرڈاسٹیشن میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سسٹم پربوجھ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ کامسئلہ بھی درپیش آسکتاہے لہذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ تمام علاقوں میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *