|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ : صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں انتیسویں روزے کو بھی گداگروں کی یلغار سے شہری پریشان رہے دوسری جانب باچا خان چوک اور ملحقہ علا قوں میں خواتین پر مشتمل چوروں کے گینگ نے دکانداروں اور تھڑوں پر مختلف اشیا ء بیچنے والوں کو چکرا دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق کو ئٹہ میں انتیسویں روزے کو بھی تمام وسطی اور نواحی علا قوں میں قائم تجا رتی مراکز ،مساجد اور مختلف مقامات پر گداگروں کی یلغار نے خریداری کے لئے آ ئے ہو ئے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیاعوامی حلقوں کے مطابق ماہ صیام کے مقدس مہینے کے دوران شہر بھر میں پروفیشنل گداگر شہریوں کے لئے درد سر بنے رہے

مگر ان کے خلا ف ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے کو ئی کا رروائی عمل میں نہیں لا ئی گئی جس کی وجہ سے ان کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو تا رہا ،

گداگر برگزیدہ ہستیوں کے واسطے دے کر لو گوں سے زکوٰۃ ، خیرات اور فطرانہ طلب کر تے رہے اور جس شہری نے ایک بھیک مانگنے والے کو کچھ رقم دینے کی غلطی کر دی تو اس کے پیچھے وہاں گرد و پیش مو جو د دوسرے گداگر پڑ جا تے ہیں اور رقم نہ دینے پر بددعائیں دینے لگ جا تے ہیں

اس صورتحال نے کو ئٹہ کے شہریوں کو کوفت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ دوسری جا نب باچاخان چو ک اور ملحقہ علاقوں میں خواتین چو روں کے ایک گروہ نے دکانداروں اور شہریوں کا سکو ن غارت کر دیا ہے اور وہ مختلف قیمتی اشیا ء سے محروم ہو ئے ہیں

پو لیس اہلکا روں کے مطابق وہ چو ری کے الزام میں مرد اور خواتین ملزمان کو حراست میں لے لیں تو شہری انہیں اپنی رقم اور دوسری چیزیں دلا کر ان کے خلا ف مدعی بننے سے انکا ر کر دیتے ہیں

گزشتہ دنوں ایک نو جوان نے اپنی جیب سے 50ہزار روپے نکا لنے کا الزام ایک خاتون پر عائد کیا توپو لیس تھا نہ سٹی کے اہلکا روں نے کا فی جدوجہد کے بعد ایک خاتون کو گرفتار کیامگر شکا یت کر نے والے نو جوان مو قع سے رفو چکر ہو گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *