|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  ڈپٹی جنرل منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی سلمان احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس عیدالفطر پر گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے

سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے معزز صارفین کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد دیتی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن کی انتظامیہ عیدالفطر کے پر مسرت تہوار کے موقع پر اپنے صارفین کی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اس سلسلے میں چاند رات سے عید کے تیسرے دن آدھی رات تک گیس کی بلا تعطل فراہمی کو مستحکم رکھا جائے گا

اگر کسی صارف کو گیس کی فراہمی میں کسی قسم کی شکایت درپیش ہو تو وہ براہ کرم ہماری چوبیس گھنٹے آپریشنل ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کرے ہمارا مستعد عملہ آپکی خدمت کے لیے کوشاں رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *