|

وقتِ اشاعت :   17 hours پہلے

کوئٹہ : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں حال ہی میں تعینات ہونے والے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے جمعرات کے روز کوئٹہ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

دفتر پہنچنے پر جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شبر عباس بخاری اور سینئر افسران نے انکا استقبال کیا

جس کے بعد انہوں نے دفتر مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ علی اصغر سیال صاحب کا شمار الیکشن کمیشن کے سینئر اور قابل افسران میں ہوتا ہے جو اس سے قبل جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل , الیکشن کمیشن اسلام آباد سمیت متعدد اہم پوسٹوں تعینات رہے چکے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *