|

وقتِ اشاعت :   18 hours پہلے

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام پر بوجھ کم اور صنعت سازی میں سرمایہ کاری کارحجان بڑھے گا

یہا ں جاری کردہ ایک بیان میں صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، میر عاصم کرد گیلو، ارکان اسمبلی شیخ زرک مندوخیل، ولی محمد نورزئی کہا کہ بجلی کی قیمت کم کر کے عوام الناس کے لیے تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے یہ فیصلہ عوام کی فلاح کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے حکومتی اقدامات سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کو اس کمی سے بہت فائدہ پہنچے گاغریب کی کمر سے بوجھ ہلکا ہوگا اور اس کمی سے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ریلیف سے صنعت سازی میں اضافہ ہو گا اور انڈسٹری کی طرف بھی سرمایہ کاری کارحجان بڑھے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *