کوئٹہ: سبی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز سبی تلی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا
اور فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کردی جہاں پر ان کی شناخت آفتاب احمد اور عبدالستار کے نام سے ہوئی قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے
Leave a Reply