کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ صحت نے بولان میڈیکل کمپلیکس میں صبح کے اوقات میں مریضوں کا رش کم کرنے کیلئے ایوننگ او پی ڈی کے اجرا پرغور شروع کردیا ایوننگ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں سے دو ہزار روپے فیس تجویز کی گئی ہے ۔
بولان میڈیکل کمپلیکس کے ایم ایس ڈاکٹر سلطان لہڑی نے بتایا کہ بی ایم سی میں صبح کے اوقات میں مریضوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوننگ او پی ڈی کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے ،
جس سے نہ صرف صبح کی او پی دی پر رش کم ہوجائے گا بلکہ شام کے اوقات میں بھی مریضوں بہتر طبی سہولت میسر آجائے گی ۔
ایم ایس بی ایم سی نے بتایا کہ ایوننگ او پی ڈی میں اچھے ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی ،
ایوننگ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں سے دو ہزار روپے فیس تجویز کی گئی ہے ،ایم ایس بی ایم سی نے بتایاایوننگ او پی ڈی کے اجرا کی اجازت کے حوالے سے ایک مراسلہ سیکرٹری صحت کو ارسال کردیا ہے۔
Leave a Reply