کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربرا ہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری جدو جہد کا راستہ کافی لمبا ہے یہ راستہ صرف جذبات سے طے نہیں ہوگا
ہمیں ہر قدم انتہائی احتیاط سے اٹھا نا ہوگا کیونکہ ہم نے اپنا کیس ادب کے دائر ے میں رہتے ہوئے رکھنا ہے پاکستان ابھی 75سال کا ہے بلوچ، پشتون، پنجابی اور سرائیکی وطن میں ہم ہزاروں سال سے آباد ہیں ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے
یہ وطن ہمیں قربانیوں کی بدولت ملا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے لکپاس کے مقام پر دیئے گئے دھرنے کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
گزشتہ روز محمود خان اچکزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے دھرنے میں پہنچے اور ان سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو زندہ باد کہنے کیلئے ہماری شرط ہے کہ قوموں کو غلام بنا کر ملک کو قائم نہیں رکھا جا سکتا
ہم انسانوں کو عزت دینے کا مطالبہ کر تے ہیں بلوچ ، پشتون یا کسی بھی قوم نے خیرات نہیں مانگی اس وطن میںجو آئینی حقوق ہیں اسے تسلیم کیا جائے ہم ملک کو چلانا چاہتے ہیں پاگل نہیں کہ اپنے اداروں کو برا بلا کہیں کسی کو بھی آئین کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے
23کروڑ عوام کی رائے کو تبدیل کر کے الیکشن چوری کیا گیا قوموں کے حقوق تسلیم کئے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے اس لئے ہمیں اب ہوش کے ناخون لینے ہوں گے تاکہ اس گھمبیر صورتحال سے نکل سکیں۔
Leave a Reply