کو ئٹہ: ایرانی حکام کی جانب سے 132kV کی دونوں ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے مکران ڈویژن کے مختلف گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔
کیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ متاثر ہونے والے گرڈ اسٹیشنز میں 132kV مند، تُمپ، تُربت، ہوشاب، پنجگور، جیوانی، گوادر ڈور، گوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادار انٹرنیشنل ایئر پورٹ، پسنی اور اورماڑہ شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کیسکو حکام اس وقت ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی جلد بحال کی جا سکے۔ جب ایران سے بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع ہو گی، تو صورتحال معمول پر آ جائے گی۔کیسکو نے مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے، اور انہوں نے کہا کہ اس دوران متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔
Leave a Reply