کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ماہ صیام گزرنے کے باوجود مہنگائی کم نہ ہوسکی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کو دکانداروں نے ہوا میں اڑاتے ہوئے من مانے دام وصول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 800 فی کلو سے تجاوز کر گئی اس کے علاوہ سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے پالک 60 سے 80 روپے فی بنڈل ، آلو 400 روپے پانچ کلو، پیاز 350 روپے کے پانچ کلو، ٹماٹر 70 روپے کلو ،انڈے 300 روپے فی درجن، کدو 60 سے 80 روپے ، شلجم 70 روپے ،
مٹر 150 سے 200 روپے فی کلو ، کریلا 120 روپے سے 150 روپے فی کلومیں فروخت ہورہے ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء، پھل اور سبزیاں بروقت منڈی میں نہیں پہنچ رہی جس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے۔
Leave a Reply