|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائے گی،

بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں دیا گیا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش نہ پہلے برداشت کی تھی نہ اب برداشت کی جائے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے عناصر جو ملک دشمنی کر رہے ہیں، ان کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *