|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2025

اوتھل: گرمیوں کے شروع ہوتے ہی ریوینیو کالونی، کمبار محلہ اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

ریوینیو کالونی کے اکثر گھروں میں پانی نہیں آتا۔جن گھروں میں آتا ہے وہاں پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔

موٹر سے بھی پانی صحیح نہیں آتا۔

سولر بور سے ریوینیو کالونی کو پانی کی فراہمی کو مہتاب نامی ٹھیکیدار نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ کے افسران سے ملی بھگت کرکے کام ادھورا چھوڑ دیا،

تفصیلات کے مطابق گرمیوں کے شروع ہوتے ہی ریوینیو کالونی، کمبار محلہ اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ریوینیو کالونی کے اکثر گھروں میں پانی نہیں آتا۔

جن گھروں میں آتا ہے وہاں پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔موٹر سے بھی پانی صحیح نہیں آتا۔ریوینیو آفس اوتھل میں لگنے والے سولر بور سے ریوینیو کالونی کو پانی کی فراہمی کیا جانا تھا لیکن مہتاب نامی ٹھیکیدار نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ کے افسران سے ملی بھگت کرکے کام ادھورا چھوڑ دیا۔

زرائع کے مطابق ٹھیکیدار مہتاب اور اس وقت کے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ کی ملی بھگت سے ریوینیو آفس کے قریبی محلوں کو پانی دیکر ریوینیو کالونی کو یکسر نظرانداز کرکے کام ادھورا چھوڑ کر پیسے ہڑپ کرلیئے گئے۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ اور ایکسین PHE لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریوینیو کالونی میں پانی کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ریوینیو کالونی کو ریوینیو آفس میں لگے سولر بور سے پانی سپلائی کیا جائے

کیوں کہ پائپ پہلے ہی سے جو نصب ہیں ان میں کنکشن لگایا جایا یا تب تک ہندو محلہ بور سے فراہم کئے جانے والے پانی کے پریشر کو صحیح کیا جائے۔تاکہ علاقہ مکینوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *