|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2025

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ صدی درحقیقت خواتین کی صدی ہے وقت آپہنچا ہے کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا صحیح مقام حاصل کریں۔

ہماری نصف سے زائد خواتین آبادی کا تعاون ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانا دراصل پورے معاشرے کو بااختیار بنانے کے مترادف ہے.

سردست خواتین تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی مواقع ان کو بااختیار بنانے کیلئے ضروری ہیں۔

یہ بات انہوں پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر فاطمہ کاکڑ کی قیادت میں خواتین پر مشتمل وفد سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے دور افتادہ اضلاع میں رہنے والی خواتین کئی مسائل ومشکلات سے دو چار ہیں

لہٰذا انہیں مستقبل کیلئے جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت تک رسائی فراہم کرنا ضروری ہے. بحیثیت ایک سیاسی ایکٹویسٹ یہ آپ سب کا قومی فریضہ ہے کہ صوبے کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوںکی خواتین کی ترقی میں مدد و رہنمائی فراہم کریں اور ان کو ضروری مواقع اور وسائل تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ ہم سب ملکر ایک مساوی اور روشن مستقبل کی جانب قدم اٹھا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *