|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2025

اسلام آباد :  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں عورتوں کو بنیادی حقوق سے متعلق کال اٹینشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن کریم پر ایمان رکھتے ہیں

اور قرآن کریم ہر مسلمان کو واضح حکم دیتا ہے کہ آپ کے دو بیٹیاں ایک بیٹے کے برابر ہے اور جو سندھی ، پشتون ، بلوچ، پنجابی ، سرائیکی جو بھی مسلمان اس کو نہیں مانتا یہ خدانخواستہ قرآن کریم کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

قرآن کریم کی آیت کا ترجمہ ہے کہ’’ آپ کفر نہیں کرسکتے کہ آدھا قرآن مانتے ہیں اورآدھا نہیں ‘‘۔ میں اس قرارداد کو Moveکرتا ہوں۔ یہ پارلیمنٹ واضح اعلان کرے کہ پاکستان میں خواتین کو وہ حقوق دیئے جائینگے جن کا قرآن کریم حکم دیتا ہے۔ اگر ہم یہ نہیں کرتے تو ہم گناہ گار ہوں گے۔

میں ان بچیوں کے ساتھ ہوں جو قرار داد لائے اور اس کی حمایت کرتا ہوں۔

یہ ہائوس حکم دیتا ہے تمام پاکستانیوں کو جو مسلمان ہے کہ وہ اپنی جائیداد میں چاہے بھیر بکریاں ہو زمینیں ہوں فلانا جو بھی ہو ان میں خواتین کو وہ حقوق دیں جو قرآن کریم کا حکم ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *