|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2025

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت بلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایک واضح روڈ میپ رکھتی ہے،

ہم نہ صرف سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہیں گے بلکہ انہیں ہر طرح کی سہولیات بھی فراہم کرینگے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کئی ایک شعبے سرمایہ کاروں کیلئے نہایت موزوں ہیں

ان میں سرفہرست معدنی شعبہ یعنی مائنز اینڈ منرلز کا شعبہ ہے۔اس شعبے میں ایکسپلوریشن اور پروسیسنگ میں اہم سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ خام معدنیات کی ویلیو ایڈیشن بھی کی جا سکتی ہے۔

بلوچستان کو پاکستان کا ‘Fruit Basket” کہا جاتا ہے، یہاں سالانہ تقریباً 10 لاکھ ٹن مختلف قسم کے پھل پیداہوتے ہیں،کچھی اور پٹ فیڈر نہروں کے کمانڈ ایریاز اور دیگر اہم ڈیموں میں کارپوریٹ فارمنگ اور کم پانی والی زمینوں میں ٹنل فارمنگ اور پروسیسنگ کے ذریعے ویلیو ایڈیشن بھی کی جا سکتی ہے۔

اسکے علاوہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں Organic Meatکی پیداوار اور ہاتھ کے بنے ہوئے اون کے قالین کی صنعت میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔بلوچستان میں پاکستان کے مجموعی ساحل کا 73فیصدحصہ شامل ہے اور یہاں مچھلیوں کی فارمنگ اور پروسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع ہیں

انہوں نے کہا کہ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں ہوا اور سورج سے حاصل ہونے والی توانائی کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ گوادر پورٹ اور تفتان بارڈر پر ایل پی جی ٹرمینلز کے قیام کے مواقع بھی موجود ہیں۔

سیاحت کے شعبہ میں بلوچستان کی خوبصورت ساحلی پٹی، ہنگول نیشنل پارک جیسے سیاحتی مقامات اور صوبے کی بلند پہاڑیوں میں ماؤنٹین اسپورٹس اوروسیع صحراء￿ میں جیپ ریلیوں کے لیے سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *