|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2025

گوادر:  امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں بلوچ پشتون کیساتھ زیادتیوں ،ناانصافی ،ظلم وجبر کے خلاف متحد ہونا ہوگا

بلوچستان کو ریگستان بنانے والوں میں مقتدرقوتوں وفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں بھی شامل رہی ہیں سی پیک ،سیندک ،کرومائٹ ،ریکوڈک ،گیس سمیت معدنیات سونا چاندی سے بھرے بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں

بلوچستان کے عوام علاج ا ورنوجوان وطلباء تعلیم کیلئے بلوچستان سے باہر جانے پرمجبور ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب اوروفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں میں کیا انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے بلوچستان کے مظلوم عوام نوجوانوں کو لاپتہ افرادکی بازیابی ،بارڈرزبندش ،حقوق کے حصول کیلئے پرامن جمہوری احتجاج کا حق بھی حاصل نہیں ۔

سی پیک کا جومربلوچستان گوادر لیکن اس کے موٹر وے ومیگاترقیاتی پراجیکٹس دیگر صوبوں میں بن رہے ہیں بلوچستان کے اندر بلوچستان کے وسائل وخزانو ں کے پراجیکٹس پر بھی ملازمتیں بلوچستان کے عوام کو نہیں مل رہی ۔سی پیک پراجیکٹس میں سے فوجی آپریشن،ایف سی وفوج اورپولیس کی چوکیاں ،چیک پوسٹیں بلوچستان کے مظلوم عوام کے حصے میں آرہی ہے بدامنی ٹارگٹ کلنگ بم دھماکے ہڑتال احتجاج کب تک بلوچستان کے عوام کرتے رہیں گے

ان جرائم میں وفاق واسٹبلشمنٹ کیساتھ صوبائی حکومتیں مسلط وزراء وممبران اسمبلی بھی برابرکے شریک ہیں بلوچستان کے عوام کو جب تک دیانت دارمخلص بہادر قیادت نہیں ملیگی اسی طرح ان عوام کا استحصال جاری رہے گا جماعت اسلامی ان مظالم سے عوام کو نکالنے کیلئے ایوان کے اندروباہر بھر پور احتجاج کررہی ہے

عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ہم ہر مظلوم کاساتھ دیں گے قتل وغارت گری ،استحصال ،ظلم وجبر اور بدعنوانی وبدامنی کا نظام ختم ترقی وخوشحال امن اورعدل کے نظام کیلئے بلوچ پشتون سمیت ترقی پسند محب وطن قیادت کوجماعت اسلامی کی قیادت میں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا

پرامن جمہوری جدوجہد مذاہمت کرکے لٹیروں مسلط حکمرانوں مقتدرقوتوں اور اسٹلشمنٹ سے حقوق لیکر بلوچستان میں خوشحالی وترقی اورامن شروع ہوگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *