|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2025

قلات : قلات کے محلے غریب آباد کو بیس رمضان المبارک سے لیکر آج تک پانی کی فراہمی مکمل بند ہے لوگ پانی کے بوند بوند کو ترس گئے، سیکرٹری پی ایچ ای، ڈپٹی کمشنر قلات فوری نوٹس لیں، اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو غریب آباد کے مکین شدید احتجاج پر مجبور ہونگے

تفصیلات کے مطابق غریب آباد کے رہائشی حافظ قیوم مینگل و دیگر نے کہا ہے کہ قلات کے محلہ غریب آباد میں بیس رمضان سے لیکر آج تک پانی فراہمی مکمل بند کردی گئی ہے علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے غریب آباد کو پانی بند کرکے متعلقہ واٹر سپلائی کا پانی من پسند لوگوں اور بازار کے سیلون حمام پر بیچا جارہا ہے کیونکہ ان سے انہیں بھاری رقم ملتی ہے

پانی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی اسکیم کیلئے بجلی منظور کروائی پھر بھی غریب آباد کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں تقریبا بیس دن گزرنے کے باوجود پانی فراہمی نہیں ہورہی لوگ مہنگے داموں ٹینکر کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں اور عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی غریب آباد کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور اب بھی پانی فراہم نہیں کیا جارہا محکمہ پی ایچ ای کے صحبت خان کو بار بار بتانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا اور وہ اب کال بھی اٹینڈ نہیں کررہے

وہ کہتے ہیکہ ایکسیئن پی ایچ ای سے رابطہ کرے جب دفتر گئے تو دفتر میں موصوف موجود نہیں تھے اب غریب آباد کے لوگ کس کے پاس جائے انہوں نے سیکرٹری پی ایچ ای بلوچستان ڈپٹی کمشنر قلات جمیل احمد بلوچ و دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ غریب آباد کیلئے پانی کا مسئلہ حل کرکے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر علاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر زمہ داری محکمہ پی ایچ ای قلات پر عائد ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *