|

وقتِ اشاعت :   7 days پہلے

تربت: یونین کونسل للین چربک میں سولہ لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ غائب، عوام کا شدید احتجاج۔

تربت کے نواحی علاقہ یونین کونسل للین چربک میں ترقیاتی بجٹ میں مبینہ بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق یونین کونسل کے لیے مختص سولہ لاکھ روپے کے بجٹ کو یوسی چیئرمین، سیکریٹری، انجینئر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے ہڑپ کر لیا گیا ہے۔

اہلِ علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گراونڈ پر کسی بھی قسم کے ترقیاتی منصوبے کا کوئی وجود نہیں ہے، نہ ہی یوسی کونسلران کو کسی اسکیم سے متعلق اعتماد میں لیا گیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ کھلی کرپشن ہے جس کے خلاف فوری ایکشن لیا جانا چاہیے۔

عوام نے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مالی بے ضابطگی کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بصورت دیگر عوام احتجاج اور دھرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے اور کسی بھی وقت سڑکوں پر نکل سکتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *