|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ :  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کی خرابی, بدامنی,غربت بے روزگاری کے ذمہ دارنااہل وفاقی وصوبائی حکومتیں اوراسٹبلشمنٹ ہیں بلوچستان کوریموٹ ومسلط شدہ نااہل ناکام مسلط شدہ لوگوں سے چلانادانشمندی نہیں۔

طاقت کے استعمال پولیس گردی,گرفتاریاں مسائل کا حل نہیں اس سے حالات مزیدخراب ہوں گے۔تحریک حقوق بلوچستان کیلئے عوام کومنظم وفعال کرکے بڑی تحریک چلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے امرائے اضلاع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں بلوچستان بھرسے امرائے اضلاع وصوبائی ذمہ داران شریک تھے۔

اجلاس میں امرائے اضلاع نے تنظیمی رپورٹس,سابقہ فیصلوں پرعمل درآمد,حق دوبلوچستان مہم کاجائیزہ,کوئٹہ میں بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے صوبہ بھرکے عوام کا احتجاجی دھرنا وبلوچستان کے موجودہ حالات,پارلیمانی سیاسی جدوجہد,تحریک حقوق بلوچستان کیلئے لائحہ عمل مشاورت واہم فیصلے کیے گیے۔

اجلاس میں لاپتہ افرادکی عدم بازیابی,بارڈرزومین شاہراہوں کی بندش ,ساحل پرٹرالرزمافیاز,چیک پوسٹوں پرعوام تاجربرادری کی تذلیل,جائزحقوق کیلئے پرامن احتجاج کرنے والوں پرتشدد,گرفتاری,بلوچستان کے عوام کوحقوق دینے سی پیک ویگرپراجیکٹس کے ثمرات سے محرومی,عوام کے احساس محرومی ,بے روزگاری,غربت کے حوالے سے امرائے اضلاع وذمہ داران نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہدکی ضرورت ہے بلوچستان کوریگستان بنانے والے آج بھی ہم پرمسلط ہیں حقیقی عوامی نمائندوں کاراستہ روکاجارہاہے لاتعلق عوام سے دورمسائل سے نابلدغیرلوگوں کوہٹاکرعوامی مخلص ایماندارلوگوں کاراستہ ہموارکرکے عوامی مسائل کے حل کی راہ ہموارکی جائے جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل,حقوق کے حصول کیلئے بڑی عوامی تحریک چلائیگی

سب کی ناکامی نااہلی کی باربارمسلط ہوکرمسائل حل کرنے کے بجائے بڑھانے کی وجہ سے عوام جماعت اسلامی سے مسائل کے حل کی امیدوتوقع رکھتے ہیں انشا اللہ عوام کومایوس نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *