کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل عوام کے دکھ دردختم کرنے کیلئے ایک متحدہ منظم تحریک شروع کرنے ،قوم کو بلاتفریق رنگ ونسل یکجاکرنے کی ضرورت ہے ۔
تمام دینی، قوم پرست، سیاسی ،علاقائی ،وفاقی پارٹیاں ،سردار ،نواب ہرقسم کے اختلافات بھلاکر بغیر کسی پارٹی جھنڈے ،عام کارکن کی قیادت میں متحد ہوکرتحریک شروع کر دیں۔
اقتدار وسیاسی ذاتی مالی مفاد کو چھوڑ کر قوم کی عزت وغیر ت کیلئے پوری قوم کو اکھٹا کرنے کی ضرورت ہے۔
تمام قائدین سردار نواب بڑی سیاسی جماعتیں تحریری معاہد ہ کرکے لکھ کر لیں کہ ہمیں اس تحریک میں ہمارے خاندان کو کوئی منصب نہیں چاہیے تحریری معاہدہ ہوکہ اس تحریک میں نہ کسی اقتداروحکومت میں نہ کسی اور میں نہ کسی اور سے کچھ نہیں چاہیے اور اگرمعاہدہ کرنے والے کسی قائد نے اس تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی تووہ غدار تصور کیا جائے
یہ معاہدہ حلفیہ تحریری بیان پوری قوم ومیڈیا کے سامنے ہو۔
عام کارکن کی قیادت میں سب نواب سردار جاگیردار لیڈرزوقائد متحد ہو اگر اس تحریری معاہدے کیلئے سب تیارہیںتو ٹھیک بصورت دیگر اقتدار کی رسہ کشی ،مفاد پرستی سیاسی سودے بازی اقتدار کے حصول کیلئے استعمال کرنے سے نہ قوم کو فائدہ مل سکتا ہے نہ اتحاد بنتی ہیں نہ تحریکیں بنتی ہیں نہ ملک وقوم کا اس میں فائدہ ہیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میںنائب امراء عبدالمتین اخوندزادہ ،ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجید بادینی ،زاہدا ختر بلوچ ،مرتضٰی خان کاکڑ،بشیراحمدماندائی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،پروفیسرمولانا محمد ایوب منصور،مولانا حافظ نورعلی ،مولانا محمد عارف دمڑ ،مولانا محمد اسلم گزئی ،حافظ مطیع الرحمان مینگل ،نورالدین غلزئی ،پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،صابر صالح پانیزئی ،قاری امداداللہ ،نقیب اللہ اخوانی ،سلطان محمد محنتی ،عبدالنعیم رند ،عبدالولی خان شاکر ،اسامہ ہاشمی ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے صوبائی تنظیمی رپورٹ فیصلوں پر عمل درآمد جبکہ صوبائی ذمہ داران نے شعبہ جات وذاتی تنظیمی رپورٹ پیش کی اس موقع پر بلوچستان کی موجودہ سیاسی تنظیمی صورتحال کے حوالے سے مشاورت وفیصلے بھی ہوئے
Leave a Reply