کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔
لیویز کے مطابق پیر کو ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے بندات یسین زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار اسحاق خان کوشہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
Leave a Reply