کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے نادہندگان کے ذمہ بجلی بلوں کی مدمیں مارچ 2025تک کے مجموعی بقایاجات724ارب82کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
اس مذکورہ رقم میں سے زرعی صارفین کے ذمہ557ارب76کروڑ روپے سے زائد بقایاجات واجب الاداہیں۔
اسکے علاوہ زرعی سبسڈی کی مدمیں حکومت بلوچستان نے58ارب89کروڑروپے جبکہ زرعی سبسڈی کی مدمیں وفاقی حکومت نے 20ارب94کروڑروپے اداکرنے ہیں۔
اسی طرح صوبائی حکومت اوراس کے ذیلی محکموں کے ذمے تقریباً41 ارب57کروڑ روپے جبکہ وفاقی حکومت کے ذیلی محکموں کے ذمے 3ارب 8کروڑروپے نیز گھریلو،کمرشل اور دیگر صارفین کے ذمہ تقریباً42ارب58کروڑروپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔بجلی بلوں کی مدمیں نادہندہ صوبائی محکموں میں سیکنڈری ایجوکیشن 8427ملین روپے،
محکمہ لوکل باڈیز3148ملین روپے، ڈپٹی کمشنرز دفاتر1185ملین روپے، محکمہ پولیس1351ملین روپے، محکمہ پی ایچ ای2138ملین روپے،محکمہ صحت کے ذمہ3319ملین روپے، محکمہ زراعت492 ملین روپے، کمیونیکشن اینڈورکس358ملین روپے، پاپولیشن اینڈپلاننگ57ملین روپے، محکمہ ایری گیشن اینڈپاور186ملین روپے،
لائیواسٹاک اینڈڈیری ڈپارٹمنٹ 170ملین روپے،محکمہ فشریز129ملین روپے،ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے ذمہ69ملین روپے، واساکے ذمہ268ملین روپے، محکمہ بلڈنگز کے ذمہ207ملین روپے، سوشل ویلفیئر125ملین روپے،، وزیر اعلیٰ کے دفاتر21ملین روپے،
جوڈیشل اکیڈیمی تقریباً24ملین روپے، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج33ملین روپے،لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیولپمنٹ 408ملین روپے،
پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ 24ملین روپے، لیبر اینڈمین پاور37ملین روپے، محکمہ تعلیم14ملین روپے،کالجز اینڈہائیر ایجوکیشن633ملین روپے،محکمہ انڈسٹریز34ملین روپے، کمشنرز دفاتر59ملین روپے،محکمہ خزانہ29ملین روپے، محکمہ جیل 160ملین روپے، فوڈڈیپارٹمنٹ78ملین روپے،فارسٹ اینڈوائلڈلائف تقریباً78ملین روپے، بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی89 ملین روپے، کیو ڈی اے 20ملین روپے، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی60ملین روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔
وفاقی محکموں کے ذمہ بھی کیسکوکے بجلی واجبات بقایاجات ہیں اُن میں پی ٹی سی ایل125 ملین روپے،این ٹی سی ڈپارٹمنٹ9ملین روپے، کوسٹ گارڈکے زمہ11ملین روپے، فیڈرل شریعت کورٹ6ملین روپے، الیکشن کمیشن کے ذمہ18ملین روپے،پاکستان ریلوے 35ملین روپے، پاکستان پوسٹ آفس کے ذمہ111ملین روپے، بلوچستان یونیورسٹی82ملین روپے،بہادرخان یونیورسٹی7ملین روپے،
سینٹرل ایکسائز لینڈکسٹم کے ذمہ تقریبا122ملین روپے. محکمہ این ایل سی42ملین روپے، سوئی ناردن گیس کمپنی 10ملین روپے، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن تقریبا10ملین روپے، پاکستان براڈکاسٹنگ 30ملین روپے،
گوادرپورٹ اتھارٹی23ملین روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی 8ملین روپے، میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ تقریباً7ملین روپے اور محکمہ آرکیالوجی کے ذمہ14ملین روپے کے بقایاجات شامل ہیں۔
کیسکو اپنے تمام نادہندہ صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ اپنے بجلی بل مقررہ وقت پر اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمے تمام واجب الادابقایاجات بھی اداکریں۔
علاوہ ازیں تمام نادہندگان کو بجلی بلوں کی ادائیگی سے متعلق نوٹسز بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔