کوئٹہ : سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات پیپلزپارٹی کے رہنما میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان امن وامان کے حوالے سے پالیسی وضع کررہی ہے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے شپ بریکنگ ایکٹ لارہے ہیں
جلد اس ایکٹ کی منظوری اور شپ بریکنگ کو انڈسٹری کا درجہ دلانے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائیگا
ان خیالات کااظہار انھوں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آمد کے موقع پر بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کمپلکس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں انویسٹرزاور شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول میسر کرنے حکومت بلوچستان ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی ماڈرنائزیشن کے حوالے سے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہومین ڈیولپمنٹ کے حوالے سے بی ڈی اے ایسا پلان تیار کرے
جس سے براہ راست فوائد عوام کو میسر ہوں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو ماڈل یارڈ بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے 12ارب روپے پراجیکٹ کی منظوری دی ہے اس پراجیکٹ کی بدولت شپ بریکنگ انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا انویسٹرزکو سہولیات میسر ہونگی سنیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہانگ کانگ کنونشن روڈ میپ کے تحت ناکارہ بحری جہازوں کی ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ ری سائیکلنگ منصوبے پر حکومت پاکستان عملدرآمد کررہی ہے
حکومت کیلئے ٹیکس ریونیو جنریشن کے علاوہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے گڈانی شپ بریکنگ ری سائیکلنگ انڈسٹری رول ماڈل کاکرداراداکررہی ہے چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ جاوید نے بریفنگ میں سنیئر صوبائی وزیر کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے شپ بریکنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے منظورشدہ پراجیکٹ میں روڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ 30بیڈڈ ہسپتال جدید ترین ریسکیو سینٹر فائربریگیڈ اسٹیشن اور ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹرواٹر پراجیکٹ کا قیام منصوبے میں شامل ہے
سنئیرصوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے شپ ری سائیکلنگ آپریشنز سے پیداہونے والے مضر فضلہ کوٹریٹمنٹ اسٹوریج سہولیات منصوبے پر کام جاری ہے پاکستان میں اسٹیل سیکٹر کیلئے شپ بریکنگ انڈسٹری سے خام مال حاصل کرنیوالی ری رولنگ ملز اور الائیڈ انڈسٹریز سے وابستہ بڑی تعدادمیں لوگوں کا روزگاروابستہ ہے
شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے وفد نے نشاندہی کہ گزشتہ چند سالوں سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ ایرانی اسکریپ کی وجہ سے انڈسٹری متاثر ہورہی ہے
جس سے حکومت کو ٹیکس ریونیو دینے والی انڈسٹری سے وابستہ صنعتکار وں کو چیلنجز درپیش ہیں
انھوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت ایرانی اسکریپ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے توٹیکس ریونیومیں اضافہ ہوگا
سنیئرصوبائی وزیر نے انڈسٹری کی ترقی کیلئے شپ بریکرزایسوسی ایشن کی تجاویزاورر کردارکو قابل قدرقراردیااور یقین دہانی کرائی کہ وہ ا س معاملے پر وفاقی حکومت سے بات کرینگے۔
Leave a Reply