کوئٹہ: کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لیویز حکام کے مطابق منگل کو کوہلو کی تحصیل کاہان میں پوڑھ کے مقام پر بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی
جس کی زد میں آکر شاہ بخش نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔
واقعہ کے بعد لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
Leave a Reply