بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکہ کنڈمیسوری کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔
بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ فورسز نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔
شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے اس واقعے کو دہشت گردی کا حملہ قرار دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب پولیس کے ٹرک کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے تین جوان شہید اور سولہ زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے تاکہ اس دھماکے کے پس منظر اور ملزمان کا پتا چلایا جا سکے۔
Leave a Reply