کوئٹہ: کوئٹہ میں مبینہ طور پر نشے کے عادی شخص نے گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کر کے اپنے دو بیٹوں اور بہو کو قتل کردیا ،
فائرنگ سے نشے کے عادی شخص کی بیوی بھی زخمی ہوگئی ، پولیس حکام کے مطابق مشترقی بائی پاس کے علاقے بھوسہ مندی میں مبینہ طور پر نشے کے عادی شخص نواب خان نے گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کرکے اپنے دو بیٹوں یوسف خان اور جمعہ خان اور بہو رقیہ زوجہ یوسف خان کو قتل کردیا ،
فائرنگ سے نشے کے عادی شخص کی بیوی ملاکلہ بھی زخمی ہوگئی فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،جبکہ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔
Leave a Reply