کوئٹہ : کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کے باعث محکمہ ڈاک نے پانچ ڈاک خانوں کو بند اور بیشتر ڈاک خانوں کو دس ہزار روپے سے زائد کے بجلی اور گیس کے بلزجمع کرنے سے روک دیاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بے امنی کے واقعات کے بعد محکمہ ڈاک نے سریاب ،سیٹلائٹ ٹاون اور بروری میں پانچ ڈاک خانے بند کردئیے ہیں
،سریاب روڈ پر پندرہ روز قبل شرپسندوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے ملحقہ ڈاک خانے کو اگ لگا دی تھی جس کے بعد نہ صرف یہ ڈاک خانہ بند کردیا گیا بلکہ سریاب ،سیٹلائٹ ٹاون اور بروری میں تقریبا پانچ ڈاک خانے بند کردئیے گئے ہیں جبکہ بیشتر ڈاک خانوں کو بجلی ،،سوئی گیس ،اور پانی کے دس ہزار روپے سے زائد کے بل جمع کرانے سے
بھی روک دیا ہے جس کی وجہ ڈاک خانوں میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ہیں ڈاک خانوں کی بندش سے شہریوں کو یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے محکمہ ڈاک کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں محکمہ ڈاک کے 48ڈاک خانے ہیں ۔
Leave a Reply