بلوچستان یونیورسٹی میں ایک ماہ بعد تدریسی عمل بحال ہو گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جامع میں تدریسی عمل بحال ہونے کے بعد کلاسز شروع ہو گئی ہیں۔
بلوچستان یونیورسٹی کو گزشتہ ماہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کر کے تدریسی سرگرمیاں ورچول لرننگ پر منتقل کر دی گئی تھیں۔
یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنماء کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کا مالی بحران برقرار ہے۔
پروفیسر کلیم اللّٰہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اساتذہ، ملازمین کو تاحال مارچ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔
Leave a Reply