|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ کااجلاس زیر صدارت صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی خان ہاس کوئٹہ میں منعقد ہوا

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال صوبے کے مخدوش حالات پر سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی نظریاتی سیاسی اور تنظیمی طور پر ایک ترقی پسند قوم پرست جماعت ہے

جابر امرانہ قوتوں وسیاہ راتوں کے خلاف ہمارے اکابرین نے طویل اور صبر آزما جدوجہد کے نتیجے میں وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام ،1973کاائین 2010میں تاریخ ساز اٹھارویں ترمیم عمل میں لایا گیا

جس کے خلاف شروع دن سے سازشیں ہوتے رہے ہیں غیر آئینی ادارے SIFC کے زریعے بلوچستان میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے زریعے ان تمام تر حاصل کردہ اہداف پر حلمہ ہوا اجلاس میں اس عہد کااظہار کیاگیا

کہ مرکزی صدر ایمل ولی خان کی تاریخ ساز پریس کانفرنس کے تائید میں عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان عملی میدان میں تحریک کاجلد پروگرام ترتیب دیگی اجلاس میں اس عہد کااظہار کیا گیا

عوامی نیشنل پارٹی مضبوط تنظیمی آئینی ڈھانچہ رکھتی ہیاور اپنے تنظیمی پارلیمانی معاملات قواعد وضوابط کے تحت دیکھتی ہے اے این پی بعض تنظیموں کی طرح سیاسی انتشار اور پروپیگنڈوں کاشکار نہیں رہی ہے پارٹی تنظیموں اور کارکنوں کو ہدایت کرتی ہے

کہ پارٹی مخالف قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کرے اجلاس میں افغان کڈوال کی جبری بیدخلی گزشتہ ایک سال سے جاری چمن پرلت سے پیدا شدہ صورت حال پشتون بلوچ سیاسی کارکنوں کی غیر آئینی گرفتاریاں انہیں ان 4thشیڈول لسٹ میں ڈالنے پرامن احتجاج کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنی امن وامان کی گھمبیر صورت حال دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پشتون بلوچ اقوام کی جدی پشتی زمینوں کوقبضہ کرنے تنظیمی امور سے متعلق تفصیل سے غور و خوض کیا گیا اجلاس میں کہا گیا

کہ ریاست پاکستان کا افغان کڈوال کیساتھ غیر انسانی سلوک بنیادی انسانی حقوق اورUNHCR جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انہیں اپنے وطن سے بیدخل اور آج 45سال بعد مطلب پورا ہونے پر انہیں بے سروسامانی کی حالت میں واپس کیا جارہا ہے اس تمام تر صورت حال میں افغان رجیم کی خاموشی لمحہ فکریہ سے کم نہیں اجلاس میں گزشتہ دو سالوں سے چمن باجوڑنواپاس خرلاچی واخان قمردین بادینی انگور اڈہ ڈیورنڈ لائن پر تجارت اور آمد ورفت پر قدغن کو پشتونوں کی معاشی قتل عام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ1893 سے لیکر1947تک اور بعد ازاں 76سالوں سے رائج شناختی کارڈ اور تذکیرے پر آمدورفت سے دونوں جانب آباد قبائل مقامی افراد کو روزگار کے موقع میسر تھے

لیکن گزشتہ دو سالوں سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے لہذا ریاست پاکستان اور افغان رجیم اس مسئلے پر بامقصد مذاکرات اور درپیش مسئلے کاپائیدار حل نکالیں اجلاس میں پشتوں بلوچ سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈان انہیں قیدوبند میں رکھنے انہیں4th شیڈول میں رکھنے کو ہارڈسٹیٹ پالیسی کی تسلسل قرار دیتے ہوئے اسے فورا واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں پشتون بلوچ کے مقامی قبائل کی جدی پشتی زمینوں کو الاٹمنٹ کے نام پر قبضہ گیری پنجاب کی بالادستی سے تعبیر کیاگیا

اجلاس میں ملت پال سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام اعلان کردہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لورالائی ژوب مسلم باغ قلعہ سیف اللہ دکی پشین اور کوئٹہ میں اعلان کردہ احتجاجی جلسوں کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں صوبائی اور مرکزی ذمہ داران مذکورہ اضلاع کے جلسوں میں خصوصی شرکت کریں گے

اجلاس پارٹی کے سابق صوبائی صدر کمانڈر خدائیدادا خان کو انہیں ان کی قومی سیاسی جمہوری خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم نے پشتون زلمء کے پلیٹ فارم سے لیکر نیشنل عوامی پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے رہنما کردار ادا کیا ہے

اور ان کی جہد پارٹی کارکنوں کیلئے قابل تقلید ہے ان کی رحلت سے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا اجلاس میں کمانڈر خدائیداد خان اور تحصیل چمن صدر گل باران افغان کی درجات بلندی کیلئے دعا کی گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *