|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  پاکستان پوسٹ کے مینیجر مارکیٹنگ فیصل جہانگیر نے پوسٹ آفس کوئٹہ میں ڈاک خانوں کی بندش کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کوئٹہ میں کل 44 ڈاکخانے ہیں

جن میں 42 فعال ہیں اور یونیورسٹی ڈاکخانہ گزشتہ ماہ جلاو گھیراؤ جبکہ بروری روڈ ڈاکخانہ جائیداد مالک کی جانب سے خالی کرانے کی وجہ سے بند ہے-

چند ہفتے پہلے عالمو چوک ڈاکخانے میں ڈکیتی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے سریاب روڈ، سٹیلائٹ ٹاون، پشتون آباد، سریاب مل،ہزار گنجی پوسٹ آفس کو سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے صرف یوٹیلیٹی بل جمع کرنے سے منع کیا گیا ہے تاہم ان ڈاکخانوں میں رجسٹری، پارسل وغیرہ کی بکنگ جاری ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کی سہولت کے لیے کوئٹہ جی پی او میں یوٹیلٹی بل کے لیے کاؤنٹر کھولے گئے ہیں۔پاکستان پوسٹ صارفین کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *