|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

سینٹ پیٹرزبرگ روس/ کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جس طرح روس کا ایک ترقی پذیر ملک سے عالمی سپر پاور بنے کا قابل فخر تجربہ رکھتا ہے

اسی طرح ریسرچ اور انجینئرنگ کی دنیا میں سینٹ پیٹرزبرگ مائننگ یونیورسٹی بھی انٹرنیشنل سطح پر اپنا شاندار نام اور مقام رکھتی ہے.

دونوں کے علم و تجربہ سے استفادہ کر کے ہم پاکستان کو بآسانی ایک زرعی ملک سے ایک جدید صعنتی ملک بنے کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں. سینٹ پیٹرزبرگ مائننگ یونیورسٹی میں پرتپاک استقبال کرنے اور یونیورسٹی کے تاریخی پس منظر اور اعلی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دہنے پر میں تمام یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں مائننگ یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر کیا.

واضح رہے کہ نیشنل منرل ریسورسز یونیورسٹی کے ریکٹر ( Vladimir Litvinenko ) پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی اور بلوچستان کی تین مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز : لسبیلہ یوبیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالملک ترین.

یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان کاکڑ سمیت مایہ ناز بزنس مین شیخ حیات مندوخیل بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان جغیرافیائی حیثیت اور کے گورنر کی حیثیت، معدنیات اور اپنے قدرتی وسائل کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے.

سردست دونوں ممالک اور یونیورسٹیوں کے درمیان علم کے اشتراک، تحقیقی تعاون اور صلاحیت کی تعمیر کو فروغ دینے کیلئے تعلقات بڑھانے کی اشد ضرورت ہے.

گورنر مندوخیل نے کہا کہ اب میری بھرپور خواہش اور کوشش ہوگی کہ بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس نئے مواقع اور امکانات پیدا کر دوں تاکہ ہمارے نوجوان بھی یہاں کے جدید علم و مہارت، اور دستیاب بہترین وسائل سے مستفید ہو سکیں.

قبل ازیں گورنر بلوچستان سینٹ پیٹرزبرگ مائننگ یونیورسٹی کے مختلف حصوں, کلاسوں اور سیمولیٹرز کا معائنہ کیا، یونیورسٹی کے احاطے میں موجود تاریخی میوزیم میں ذاتی دلچسپی لی اور بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں تعلیمی معیار اونچا کرنے میں ان سے مدد و رہنمائی کی خواہش ظاہر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *