|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

ایران میں قتل کیے گئے8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔

12 اپریل کو ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں مسلح افراد نے ورک شاپ میں پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔

جاں بحق ہونے والے 7 پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف سے ہےجبکہ ایک پاکستانی کا تعلق ملتان کے علاقے شجاع آباد سے ہے۔

رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے ان 8 میتیوں کو ایران سے اسلام آباد اور پھر بہاولپور پہنچایاگیا جہاں سے ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں ان میتوں کو روانہ کر دیا گیا۔

دہشت گردی کا شکار بننے والے افراد موٹر مکینک تھے اور یہ ایران کے صوبے سیستان کی ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے۔

 

پاکستانی سفیر نے بتایا تھاکہ جاں بحق افراد میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اورمحمد خالد شامل ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا تھا اور ایرانی حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملہ مجرمانہ اقدام اور اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران اس جرم کے مرتکب افراد کی شناخت اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *