|

وقتِ اشاعت :   17 hours پہلے

کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،

اس موزی مرض کا معاشرے سے ہمیشہ کیلئے خاتمہ انتہائی ضروری ہے باقاعدگی سے اپنے بچوں کو ویکسینیشن کرانے سے ہی اس مرض سے ہم اپنے آنے والے مستقبل کو بچایا جا سکتا ہے

اس سلسلے میں صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں آنے والے مہم کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کے لیے والدین، علما، قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کو اپنا مثبت کرداد ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مہم کو کامیاب کرنے میں بھرپور تعاون کریں اور پولیو ٹیموں کی معاونت کریں تاکہ اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند پاکستان فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم پرفارمینس یونین کونسل کو بہتر کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز کو ایوننگ ریویو میٹنگ میں اپنی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم 21 اپریل 2025 سے شروع ہوگی۔

سات روزہ مہم میں 26لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی اور پولیو قطروں کیساتھ بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکہ جات لگانا ضروری ہے۔

والدین بچوں کو وائرس اور معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

بچے پولیو سمیت خسرہ، نمونیہ اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں گے۔ پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *