|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

تربت:  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی رہنماؤں کی وفد کی عطاء￿ شاد ڈگری کالج کے پرنسپل امان اللہ بلوچ سے ملاقات ، بی ایس او کے رہنماؤں نے بتایا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے بلوچستان بھر میں نقل کی کلچر کو فروغ دے کر ہمارے نسلوں کو تباہ کیا جارہا ہے ،

جس کی بنا پہ آج ہمارے ینگ نوجوان تعلیم سے دور ہوتی جارہے ہیں

تعلیمی اداروں میں نقل کی گنجائش قابل قبول نہیں ہوگا ، عطا شاد ڈگری کالج کے بسوں میں ٹائر اور فیول کی بحران کسی سانحہ سے کم نہیں بلوچستان کے معدنیات کو کوڈوں کے دام پہ فروخت کرکے بلوچستان کو مزید پسماندہ کیا جارہا ہے۔

وفد نے عطاء￿ شاد ڈگری کالج کے پرنسپل کو نقل کی روک تھام پر اور بسوں اور ہاسٹلز کے مسائل پہ زور دے کر بتایا کہ یہ تمام اقدامات اور مسائل کا حل فوری طور پر کیا جائے عطا شاد ڈگری کالج ہمارے قومی اثاثہ ہے۔

عطاء￿ شاد ڈگری کالج پرنسپل امان اللہ بلوچ نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے وفد کو یقین دہانی کی اس بات عطا شاد ڈگری کالج کے پیپرز میں نقل کی روک تھام حوالے سے بہترین اقدامات کی جائینگے اور عطاء￿ شاد ڈگری کالج کے طلباء￿ کو درپیش مسائل بہت جلد حل کی جائینگے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار سینئر رہنماؤں نے عطاء￿ شاد ڈگری کالج کے پرنسپل کی شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کے ہمیں اپنی تعلیمی اداروں کے سربراہان پر یقین ہے

جو اس بار بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں اپنا قومی کردار ادا کرتے ہوئے عملی اقدامات کرینگے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے وفد میں مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری نوید تاج ، بی ایس او کے رہنما صوبائی جنرل سیکریٹری شیمرید رشید بلوچ ، سینٹرل کمیٹی کے ممبر باھوٹ چنگیز ، صوبائی نائب صدر نجیب دشتی ، زونل صدر یاسر بیبگر اور یونٹس سمیت سینئر رہنما بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *