|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

تربت:  نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ضلع کونسل کا اجلاس اتوار کے روز بیاد حاجی واحد بخش مرحوم مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں سرکٹ ہاؤس تربت میں منعقد ہوا،

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے کونسلراں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ضلعی جنرل سکریٹری سرتاج گچکی نے ضلعی سکریٹری رپورٹ پیش کی، اس کے بعد تحصیل تربت کے صدر طارق بابل، تحصیل آبسر کے جنرل سیکریٹری واحد بوھیر، تحصیل گوکدان کے جنرل سیکرٹری جاوید کریم، تحصیل دشت کے وسیم دشتی، تحصیل تمپ کے جنرل سیکرٹری جہانگیر حفیظ ہوت نے اپنے اپنے تحصیلوں کے رپورٹ پیش کیئے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تحصیل تمپ اور مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی نے تحصیل دشت کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا،بحث ومباحثہ کے سیشن میں کونسلران نے سیاسی و تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سوالات کئے اور اپنے اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہا بھی کیا،

پارٹی قیادت نے تمام کونسلراں کے تنقید اور سوالات کو صبر وتحمل اور خندہ پیشانی سے سنا،اجلاس سے کہدہ اکرم دشتی نے مرحوم حاجی واحد بخش کی شخصیت اور سیاست سمیت بلوچستان کی مجموعی صورت حال پر تفصیل سے اظہار خیال کیا، دیگر مقررین میں مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی، لالا رشیددشتی ، سیدملابرکت بلوچ ، ضلعی صدر یونس جاوید، ناظم الدین ایڈوکیٹ، صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر شاری ابوالحسن نے سیاسی و تنظیمی صورت حال پر خطاب کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تمام کونسلران کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک پرامن ،جمہوری جدوجہد کرنے والی جماعت ہے جو آئین پاکستان کے دائرے میں رہتے ہوئے بلوچستان کی سیاسی، معاشی اور آئینی حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست بالکل واضح اور درست سمت میں ہے کارکن بالکل مایوسی اور تذبذب کے شکار نہ ہوں،انہوں نے مسنگ پرسنز کے مسئلہ کو بلوچستان کا سب سے بڑا تشویشناک مسئلہ قرار دیا،انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بلوچستان کے لاکھوں لوگ بارڑر کے کاربار سے منسلک ہیں لیکن ریاستی اداروں نے لوگوں کے اس ذریعہ روزگار پر قدغن لگا کر لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے، ریاستی اداروں کے بارڑر کی بندش کے فیصلے سے بلوچستان میں عموماً اور مکران میں خصوصاً بدامنی اور جرائم کو تقویت ملے گی،

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا محور مفلوک الحال عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے

اور اس جدوجہد سے نیشنل پارٹی ایک انچ بھی انحراف نہیں کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *