کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد ملکی استحکام کیخلاف گہری سازش رچائی گئی حکومت نے جھوٹا بیانیہ رچانے والوں کی سازش کو خاک میں ملایا صوبائی حکومت بلوچستان کو ترقی کی پٹری پر دوبارہ گامزن کرکے دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے خلاف گہری سازش کے ساتھ ساتھ اس ماں جس نے اپنے بیٹے کی بہتر تعلیم کے لئے وہ مزدور جس نے رزق کی تلاش کے لئے خواب دیکھا وہ بوڑھی ماں جو ا پنے بیٹے کی گھر آنے کی آس لگائے
بیٹھی تھی اس آس اور خواب کو توڑنے کی کوشش کی گئی کیونکہ دشمن کو پتہ ہے کہ جب بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان مضبوظ ہوگا اس لیے وہ دہشتگردی کے حملے میں معصوموں کا خون بہا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیے کی آڑ میں نوجوانوں کو ورغلانے والے اپنے ناکام عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے یکجہتی کے نام پر بارود ، شناخت کی آڑ میں خون اور آزادی کے نام پر غلامی کی راہ ہموار کرنے والی بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گروہ نفرتوں کے فروغ اور بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں
انکی سیاست اور بیانیہ صرف نفر ت اور صوبے کی بربادی پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت واضع کرتی ہے کہ دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے صوبے کی جس ترقی کو روکنے کی سازش کی اسے ناکام بنا کر اس سرزمین کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرکے جھوٹے بیانیے کو شکست دیں گے۔
Leave a Reply